بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ، صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر مالک بلوچ نے ضلع آوران کے تحصیل جھاؤ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سیاسی بیگانگی کا شکار نہیں ہونے دینگے۔وسائل چھیننے کے بعد ٹھپہ ماری کے ذریعے حق نمائندگی بھی چھینا جارہا جس سے عوام بدترین بدحالی کا شکار ہوریے ہیں۔ الیکشن 2018 میں نیشنل پارٹی سے آواران کا جیتا ہوا سیٹ چھین لیا گیا جس کے ردعمل میں آج ہزاروں لوگ نیشنل پارٹی کے کال پر جھاؤ جیسے پسماندہ علاقے میں یکجا ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شفیع بزنجو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کے لیئے وقف کردی ایسے مسیحا کے قاتل تاریخ کے جبر سے نہیں بچ پاہینگے-
ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو ایک منظم سازش کے تحت بارڈر ٹریڈ اور جنوبی شمالی کے نام پر تقسیم کرنے، بارڈر ٹریڈ پر عوام کو لسانی اور علاقائی بنیاد پر لڑانے کی سازشیں کررہیے ہیں جو قابل قبول نہیں۔ سیاسی عدم استحکام کا شکار بنا کر لوگوں کو سیاسی اور معاشی طور پر دست نگر بنایا جارہا ہیے۔ جھاو آواران مشکے کے لوگ اسکول ہسپتال اور سڑک سے محروم ہیں۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ مولابخش دشتی اور ڈاکٹر شفیع بزنجو کے قاتل ہمیشہ تاریخ کے سامنے شرمسار رہینگے جھنوں نے ایسے انسانوں کا قتل کیا۔ گوادر میں ایک ماہ سے لوگ سڑکوں پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہیے اور لوگ غیرقانونی مائیگیری، بارڈر تجارت کی ٹوکن نظام سے آزادی اور سیکورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے لیے سراپا احتجاج ہیں جلسہ سے سینٹر میر کبیر محمد شہی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر شفیع بزنجو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہید شفیع جان بزنجو کی شہادت کو چھ سال ہوگئے اس کے بعد آج تک آواران میں ایک ڈاکٹر نہیں آیا ایسے انسان کے قاتلوں کے پیشانی پہ لگا ہوا داغ کبھی نہیں مٹ سکتا۔
جلسہ سے رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آواران پنجگور کے عوام خیرجان بلوچ کے ساتھ ہیں اور نیشنل پارٹی یہاں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے انتخابی نتائج تبدیل کرکے نیشنل پارٹی سے آواران کی نشست چھیننے والوں نے نہ صرف عوام سے زیادتی کی بلکہ تاریخی جرم کا ارتکاب کیا۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خیرجان بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر شفیع جان سے میرا خونی رشتہ ضرور تھا مگر جھاو آواران مشکے کے عوام سے شہید کا روحانی رشتہ تھا وہ عوام کے دلوں کے دھڑکن تھے نیشنل پارٹی کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔جھاو مشکے آواران کے لوگ قرون وسطی کی زندگی گزار رہیے ہیں مگر ان کے حوصلے پست نہیں وہ نیشنل پارٹی کو اپنا نجات دہندہ تصور کرتے ہیں آج کے جلسہ نے ثابت کیا کہ آواران جھاو اور مشکل کے عوام پہلے بھی نیشنل پارٹی کے ساتھ تھے آج بھی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر حمید ایڈوکیٹ ، نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر حاجی صالح محمد بلوچ، مکران کے ممتاز ٹرانسپورٹر نیشنل پارٹی کے رہنما اقبال شاہ زئی میر نظام رند سمیت دور دراز سے آئے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنما موجود تھے۔