بلوچستان :مختلف حادثات و واقعات میں سات افراد ہلاک، پانچ زخمی

403

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون بچوں سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق سوئی کے علاقے بگٹی کالونی میں حاملہ خاتون کی آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی جانب سے غفلت برتنے پر خاتون بچہ سمیت جان کی بازی ہارگیا-

دوسرا واقعہ بلوچستان ضلع کوہلو کے یونین کونسل نساؤ میں نظر محمد لوہارانی کے گھر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں چرواہا کا 5 مویشی ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں ٹرک کی مرمت کے دوران پٹرول ٹینک پھٹنے سے جان محمد نامی مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ کوئٹہ ہی میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران تشدد سے مطیع اللہ ولد محمد عیسیٰ ہلاک ہوگئے –

ایک اور واقعہ میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوڑاسک میں ندی میں نہاتے ہوئے دو مقامی بچے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے –

ضلع پنجگور کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے داؤد ولد جمیل نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔

دریں اثناء آج بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں –

آج پیش آنے والے ٹریفک حادثات سبی نیشنل ہائے وے اورماڑہ کے مقام پر پیش آئے ہیں جبکہ کچھ زخمیوں کراچی منقتل کردیا گیا ہے –