بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں آن لائن ویبنار کی انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانک کریمہ کی یوم شہادت کے موقع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانک کریمہ کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر بانک کے سیاسی و تحریکی ساتھی اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔
ترجمان نے کہا کہ بانک کریمہ کی بلوچ قومی تحریک میں روڈ ماڈل کردار نے بلوچ سماج میں بہت سے تبدیلیاں لائیں اور قومی جدوجہد میں خواتین کو ایک منظم انداز میں فعال کیا۔
کریمہ بلوچ کی قومی تحریک میں لازوال قربانیاںسب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ بلاشبہ وہ بلوچ قوم کے ان گنے چنے رہنماؤں میں سے ہے جنہوں نے نا صرف قومی جدوجہد میں اپنے حصے کا قرض ادا کیا بلکہ جدوجہد کے مختلف مراحل میں تبدیلیوں کا باعث بھی بنے۔
ہم سمجھتےہیں کہ بانک کریمہ کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر مسلسل بحث و مباحثے ہونے چاہیے جو بلوچ سیاسی کارکنان بلخصوص خواتین سیاسی کارکنان کی سیاسی تربیت کے لیے ایک مظبوط ذرائع ہوگی اور ہماری ویبنار اسی تربیتی سلسلے کا حصہ ہے۔