ایس آر اے نے میرپورخاص میں دو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

432

سندھی قوم پرست مسلح تنظیم نے گذشتہ شب سندھ کے علاقے میرپور خاص میں سندھ رینجرز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب میرپورخاص کے جرواری روڈ پر پاکستان رینجرز کے ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر قائم چوکی پر گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،جس حملے میں چوکی پر کھڑے دو رینجرز اہلکار مارے گئے ہیں اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ایس آر اے ترجمان کا کہنا ہے کہ قبضہ گیر پاکستانی فوج کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ سندھ کی زمین سے قبضہ ختم کرکے نکل جائے۔

ایس آر اے ترجمان نے کہا کہ سندھ کی مُکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتے ہیں۔