13 نومبر وطن کے جانثاروں کا دن ہے شہداء کے نظریے کو جاری رکھیں گے – یو بی اے

197

یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے 13 نومبر کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی کیخاطر شہید ہونے والے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مرید بلوچ نے کہا کہ تیرہ نومبر ک دن بلوچ قومی تاریخ میں ایک نہایت اہمیت کا حامل دن ہے، بلوچ قوم ہر سال 13 نومبر کے دن کواپنے قومی شہداء کی یاد میں فخر سے مناتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جب خان محراب خان اور اسکے ساتھی سرزمین بلوچستان پر فداہوگئے۔

انہوں نے کہا بلوچستان کے لیے شہید ہونے والے تمام شہداء بلوچ قوم کے ہیرو ہیں جہنوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر بلوچوطن کی خاطر شہادتیں نوش کیے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے فلسفے اور نظریے کو بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھیںگے۔