کرس گیل کا کرکٹ کو الوداع کہنے کا اشارہ

81

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر اور اپنے چھکے اور چوکوں سے شہرت  پانے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ  میں آسٹریلیا کے خلاف 15رنز کی مختصر اننگز کھیلی اس اننگز میں انہوں نے 2چھکے مارے  اور آؤٹ ہوگئے ۔

پویلین جاتے ہوئے انہوں نے اپنا ہیلمٹ اتار کر اپنا بلا اور بازو ہوا میں لہراتے  ہوئے مسکرائے اورشائقین کرکٹ کو الوداع کیا ۔

عالمی میڈیا پر یہ خبریں کردش کررہی ہیں کہ یہ کرس گیل کا آخری میچ ہوسکتا ہے ۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ان کے ساتھ کھیلنے والے براؤ نے میچ سے قبل کہامیں جانتا ہوں کہ وہ ہمیں چھوڑ رہا ہے، لیکن اس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈوین براوو پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔