چار سال سے لاپتہ بیٹے کو منظر عام پر لایا جائے – جنت خاتون

267

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے رہائشی جنت خاتون نے کہا ہے کہ اسکے بیٹے بشیر احمد کو چار سال قبل نوشکی سے فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار اسکے سامنے اغواء کرکے لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے –

جنت خاتون نے کہا کہ بیٹے کی جبری گمشدگی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں بیٹے کو عدالت میں پیش کرکے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے –

جنت خاتون کے مطابق اسکے بیٹے بشیر احمد ولد محمد رمضان محمد حسنی کو 11 اگست 2017 کو رات کے وقت ایف سی و خفیہ اداروں نے گھر پر چھاپہ مار کر اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے –

انہوں نے کہا کہ میں نے اغواء کاروں سے التجاء کی میرے بیٹے کو مت لے جائیں لیکن فورسز نے دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر بشیر احمد کو لے گئے –

جنت خاتون نے حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے وہ اسکے بیٹے کو منظرے عام پر لاکر انصاف فراہم کرنے میں مدد کریں –