پنجگور میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ضعیف العمر شخص زخمی

202

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص بلاک اور ضعیف العمر شخص زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا ہے، واقعہ میں ہلاک شخص کی شناخت دوست جان اور زخمی کی شناخت چاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش اور زخمی شخص کو سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم پولیس کا موقف تاحال اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

زخمی چاکر نیشنل پارٹی کا کارکن ہے اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح نے چاکر پر ہونے والے جان لیوا حملے کی مذمت کی ہے۔