بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں پولیس نے بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق گھڑی چوک کے احاطے میں تخریب کاری کی غرض سے چھپایا گیا ایک بم برآمد کرلیا گیا، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بم کو ناکارہ بنایا دیا۔
پولیس کے مطابق گھڑی چوک سے برآمد ہونے والا بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس تھا جیسے قبضہ میں لینے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجگور کے مرکزی بازار میں فورسز کی گاڑی پر دھماکہ ہوا تھا۔
پولیس نے گذشتہ روز واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی بھری طرح متاثر ہوئی تھی اور گاڑی میں سوار تین زخمی ہوئے تھے۔
تاہم گذشتہ روز فورسز پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔