پنجگور/ خاران: دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

387

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خاران سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

پنجگور سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت بھزاد دلاوری ولد برکت دلاوری کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو فورسز نے آج شام پنجگور کے مرکزی بازار چتکان سے ایف سی کیمپ کے قریب سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

درین اثنا ادھر خاران سے اطلاعات ہیں کہ نوشاد ولد حسن خان سیاپاد رند کو فورسز نےکل رات حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات آٹھ بجے واپڈا روڑ علی احمد سفرزئی کے دوکان کے سامنے سی ڈی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر موٹرسائیکل سمیت حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے جس کے خلاف بلوچ قوم پرست اور انسانی حقوق کے ادارے پچھلے ایک دہائی سے احتجاج کرتے آرہے ہیں تاہم فورسز لوگوں کو بازیاب کرنے کے بجائے مزید لوگوں لاپتہ کررہا ہے۔