وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب تیرہ نومبر کے روز شہدائے بلوچستان کے دن ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئرمین ماما قدیر بلوچ کے مطابق تیرہ نومبر کے روز کوئٹہ میں شہدائے بلوچستان کا دن منایا جائے گا –
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ شہدائے بلوچستان کا دن ہر سال تیرہ نومبر کو منایا جاتا ہے جب کہ اس سال بھی کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قیادت میں ایک ریلی منعقد کی جائے گی –
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ہرسال اس دن شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگرام منعقد کرتی ہے –
ماما قدیر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہرسال کے طرح اس سال بھی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں شہداء کا دن منایا جائے گا اور ایک ریلی منعقد کی جائے گی –
ماما قدیر بلوچ نے کوئٹہ میں موجود تمام بلوچوں سے ریلی میں شرکت کرکے اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔