سعید بلوچ کے عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ کراچی روڈ پر دھرنا دینگے – لواحقین

223

مستونگ کے رہائشی لاپتہ سعید احمد کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھائی کی طویل جبری گمشدگی و عدم بازیابی کے خلاف جمعرات کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دینگے –

انہوں نے کہا کہ جبری گشد گی ایک غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے، 29 اگست 2013 کو میرے بھائی سعید احمد کو مستونگ لدھا کے قریب سے سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا تھا ہم نے سعید احمد کے بازیابی کے لئے انصاف کے تمام دروازے کھٹکٹائے لیکن کہیں سے ہمیں انصاف نہیں ملا –

سعید احمد کے ہمشیرہ فریدہ بلوچ کا کہنا تھا ہم نے انصاف کے لیے عدالتوں کا رخ کیا لیکن ہم وہاں سے بھی مایوس ہوگئے ہم نے سعید احمد کے بازیابی کے لیے مستونگ کوئٹہ اور اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنا دیا وہاں بھی ہمیں جھوٹی تسلی اور دورغ گوئی کی گئی۔

فریدہ بلوچ نے مزید کہا ہم نے فیصلہ کرلیا بروز جمعرات 18 نومبر 2021 کو ہم کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرینگے اور جب تک سعید احمد بازیاب نہیں ہونگے اب ہم روزانہ کے بنیاد پر اس طرح روڈ بند کرتے رمینگے ۔

فریدہ بلوچ نے مزید کہا ہم انسانیت کے بنیاد پر تمام لوگوں سے اپیل کرتے کہ وہ اس احتباج میں ہمارا ساتھ دۓ ۔