خضدار :تحصیلدار نے گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا – پولیس ملازم

494

خضدار پولیس ملازم اے ایس آئی غلام سرور نے الزام عائد کیا ہے کہ تحصیلدار خضدار نے رات گئے اسکے گھر پر اپنے ملازمین کےہمراہ حملہ کرکے گھر میں تھوڑ پھوڑ کی اور گھر میں موجود تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا

غلام سرور کے مطابق تحصیلدار خضدار جواد زہری نے گھر میں گھس کر مجھ سمیت میرے گھر کے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایااور گھر میں تھوڑ پھوڑ کی۔ جب خواتین نے قرآن پاک لیکر آئے تو تحصیلدار نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس ملازم سرور کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ واقعے کی تفصیلات بتا رہے ہیں

پولیس ملازم کے لواحقین کے مطابق تحصیلدار انکے دو دیگر رشتہ داروں کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں

تاہم انتظامیہ کے جانب سے واقعہ کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔