خاران: نامعلوم افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو تباہ کردیا

533
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کیا۔

ٹاور کو خاران کے علاقے لجے میں نامعلوم افراد نے تباہ کیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کی ٹاور کو بارودی مواد لگا کر تباہ اور دیگر مشینری کو نذر آتش کردیا۔

تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ ماضی میں اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔

مذکورہ تنطیمیں الزام عائد کرتے ہیں کہ مواصلاتی کمپنیاں بلوچ سرمچاروں کی جاسوسی اور ڈیٹا کو فورسز کو دیتے ہیں۔