بی آر جی نے ڈیرہ مراد جمالی اور سبی بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

266

فوجی مقاصد کیلئے زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے کمپنی کے ڈمپر کو دھماکے سے تباہ کردیا اور ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے – دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک بائی پاس کے مقام پر ایف ڈبلیو او کے گاڑی کو بارودی سرنگ سے اُس وقت نشانہ بنایا۔جب وہ فوجی مقاصد کیلئے ایک سڑک کی تعمیر میں سرگرم عمل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف ڈبلیو او کی ڈمپرگاڈی مکمل تباہ ہوا اور ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فوجی مقاصد کیلئے زیر تعمیر پروجیکٹس پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ دوسرا حملہ بلوچستان کے ضلع سبی میں پولیس گراؤنڈ پر ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس وین کو نشانہ بنایاگیا، اس حملے میں پولیس کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے فوج کشی جاری ہے اور اب پولیس بھی فوج کے ساتھ برابر حصہ دار بن چکا ہے ہم عام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے دور رہیں۔ اس طرح کے لوگوں کو ہم کبھی بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہمارے مسلح کاروائیاں جاری رینگے۔