بلوچستان: حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

164

بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد ہلاک جبکہ خواتین و بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سوزکی گاڑی الٹنے سے خواتین و بچی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے-

حادثہ نورانی روڈ ویراب ندی کے قریش آیا حادثے میں زخمی تمام افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

دوسرے واقعہ میں ڈھوک کنڈ داخلی میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو معمولی تکرار پر کلھاڑیوں کے وار سے قتل کردیا ہے –

دریں اثناء کوئٹہ کے قریب تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد نواز ولد دہنی بخش بنگلزئی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے –

واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم انتظامیہ نے قتل کے محرکات تاحال ظاہر نہیں کی –

پولیس کے مطابق واقعہ کے تحقیقات جاری ہے پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو تلاش کررہی ہے –