کوئٹہ: بی ایس او کا بائیسواں کونسل سیشن اختتام پذیر، چنگیز بلوچ چیئرمین منتخب

329

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بائیسواں قومی کونسل سیشن بیادِ شہید ہانی بلوچ 26 تا 27 نومبر شال میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ سیشن کی صدارت چیئرمین ظریف رند نے کی۔

سیکریٹری رپورٹ، بین الاقوامی و قومی تناظر، تنظیمی امور اور آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث ہوئی اور مستقبل کے اہداف طے کیئے گئے۔

بائیسویں قومی کونسل سیشن میں نئی قیادت کا انتخاب کیا گیا جسکے مطابق مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ، سینئر وائس چیئرمین جیئند بلوچ، جونیئر وائس چیئرمین شمس بلوچ، سیکریٹری جنرل اورنگزیب بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری خلیفہ بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکریٹری شیرباز بلوچ جبکہ سیکریٹری اطلاعات فرید مینگل منتخب ہوئے۔

نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری آج 28نومبر کوئٹہ پریس کلب میں ہوگی۔ اور رات 9 بجے نوری نصیر خان آڈیٹوریم میں آشوبی دیوان منعقد ہوگی۔