کراچی میں بانل دشتیاری کی یاد میں پروگرام انعقاد کیا جائے گا

408

بلوچی کے معروف شاعرہ اور لکھاری بانل دشتیاری کی یاد میں “رژن لبزانکی چاگرد کراچی” کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2021 شام ساڑھے تین بجے فٹبال ہاؤس چاکیواڑہ لیاری کراچی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بانل دشتیاری جدید بلوچی شاعری میں ایک معتبر نام ہے۔ بانل دشتیاری کا نام سیدہ ناز بی بی تھا۔ آپ 1925میں لیاری کے علاقے بغدادی سیفی لین میں پیدا ہوئیں،ان کے والد سید ملنگ شاہ ہاشمی بلوچی زبان کے اولین بزرگ صوفی شاعر تھے۔

گھر پر اپنی والدہ بی بی شہناز سے قرآن کا ابتدائی درس لیا، وہ علاقے کی مشہور معلمہ ملّانی ذروک کے مدرسہ کی فارغ التحصیل بھی تھیں، وہ ملاّ ذروک کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

بانل دشتیاری کینسر کے مرض میں 12 نومبر 1992 بروز جمعرات دار فانی سے کوچ کرگئیں۔ انتقال سے کچھ ماہ پہلے انہوں نے کیسٹ میں بلوچی زہیروک ریکارڈ کیا۔

زہیروک نوحہ گری کی درد ناک صنف ہے، بانل دشتیاری نے “درد و غم کتنے جمع کیے تو دیوان کیا”‘ کے مصداق فکاہیہ کالم نگاری کی، وہ پیرانہ سالی میں ’’بلو کپوت‘‘ کے نام سے پندرہ روزہ جریدہ ’’زمانہ‘‘ بلوچی میں مسلسل مزاحیہ کالم لکھتی رہیں۔