کیچ: پاکستانی فورسز کی گولہ باری سے ایک بچی جانبحق، ایک زخمی

427

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ھوشاب میں اتوار کی صبح پاکستانی سیکورٹی فورسز کی مارٹر گولہ باری سے ایک بچی جانبحق اور ایک زخمی ہوئی ہے-

علاقی ذرائع کے مطابق بچیاں ھوشاب پرکوٹگ میں گھر کے لئیے لکڑیاں جمع کرنے جارہی تھی کہ ایف سی نے ایک گولہ فائر کیا جسکی وجہ سے ایک بچی موقع پر جانبحق اور ایک زخمی ہوئی-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جانبحق اور زخمی بچی کو ایک گاڑی میں ڈال کر لوگ واقعہ پر سراپا احتجاج ہیں –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سی پیک روٹ پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بند کردیا –

تاہم اس واقعہ سے متعلق سیکورٹی فورسز کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی کی فائرنگ سے تاج بی بی نامی ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھی –

تاج بی بی کے بھائی طارق بلوچ کی مدعیت میں ایف سی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ایک درخواست بھی مقامی انتظامیہ کو دی گئی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس پر تاج بی بی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ایف آئی آر مسترد کردیا تھا –