بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند اور جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع کیچ میں آج سرمچاروں نے مند کے علاقے سنگستان کنڈگ میں فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ پانچ فوجی قریبی ندی سے پانی لینے نکلے تھے، جنہیں سرمچاروں نے نشانہ بنا کر تین اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ اسی دوران ان کی سیکورٹی کیلئے کھڑے سپاہی کو مورچہ سے باہر آتے ہی نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ حملے میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد ہلاک اور زخمی فوجیوں کو ااُٹھانے گن شپ ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کل ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ نوندڑہ میں تلارو میں قائم فوجی چوکی پر اسنائپر رائفل حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔