سرفراز بنگلزئی کو تنظیم سے فارغ کردیا، ترجمان آج سے صرف مزار بلوچ ہونگے ۔ یو بی اے

1143

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے سنٹرل کمیٹی اور ہائی کمان کے آج مشترکہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تنظیمی پالیسی کے تحت آج سے تنظیم کا ترجمان صرف مزار بلوچ ہونگے، مُرید بلوچ کے رُکنیت اور ترجمانی کو آج سے منسوخ کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل کمیٹی کے مسلسل سوچ و بچار کے بعد یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی کو تنظیم سے فارغ کی جاتی ہے اور مستقبل میں سرفراز بگلزئی کی کسی بھی فعل و کردار سے تنظیم لاتعلق ہوگا۔

مزید کہا گیا ہے کہ نیز سنٹرل کمیٹی نے تنظیمی ڈھانچے کو مستقبل کے حالات کے مطابق مزید فعال اور توانا کرنے کے لیے اور بھی بہت سے فیصلے کی ہیں جو میڈیا میں نشر نہیں کیے جاسکتی ہے۔