دنیا بھر میں واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر

341

 دنیا بھر میں واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام  کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ  فیس بک ،  میسجنگ ایپ واٹس ایپ اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا ایپس انسٹاگرام، فیس بک اور وٹس ایپ میں تکنیکی خرابی  کے باعث تینوں سوشل میڈیا ایپس سے نہ مسیج وصول ہو رہے ہیں اور نہ پیغامات ڈیلیور ہو رہے ہیں،  وٹس ایپ اور فیس بک ڈیسک ٹاپ پر بھی کام نہیں کر رہے ہیں، وٹس ایپ، تینوں کمپنیوں نے ابھی تک اس فنی خرابی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے چلنے والی  دنیا بھر کی معروف ویب سائٹ فیس بک  اور  پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ اور فوٹر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین بلوچستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔