خضدار: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

291

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، واقعہ کے خلاف لواحقین نے آر سی ڈی شاہراہ بلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر شیر محمد شیخ مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص اپنے گھر سے بازار جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

واقعہ کے خلاف لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔

تاہم واقعہ کے متعلق انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی واقعہ کے محرکات تاحال معلوم ہوسکے۔