کیچ:ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

227

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقے گیاب سے برآمد ہوئی ہے۔جسکی شناخت ولی داد عرف واجو ولد کلمیر کے نام سے ہوئی ہے جو مند کہنک کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کو قریبی اسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ مذکورہ شخص کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے ۔تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔