پیرجان صاحب کے نام کُھلا خط۔ (وانگس) تیرتیج آواران کولواہ

304

پیرجان صاحب کے نام کُھلا خط

(وانگس) تیرتیج آواران کولواہ

دی بلوچستان پوسٹ

بزنجو کاروان کے دیرینہ وفادار رہنما میر واجہ پیر جان صاحب

السلام و علیکم
عرض گزارش ہے کہ علاقے اور بالخصوص تیرتیج کے ہونہار طالبعلموں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک “کتاب جاہ” بنام یوسف عزیز مگسی لائبریری تیرتیج کے نام سے منسوب کرکے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی. علم دوست حضرات نے حسبِ گنجائش چندے اور ذاتی مدد کے علاوہ بھی ہماری اس کاوش کی تائید و تعریف بھی کی، جس سے ہماری مزید حوصلہ افزائی ہوئی. سینکڑوں کتابیں جمع ہوئیں. اور لائبرری (وانگس) کو مزید کتابوں ، فرنیچر اور بجلی کی (سولر سسٹم سے حاصل کی جاسکے) سہولت کی کمی کا سامنا تھا. اب بھی ہے. کتابوں کیلئے الماریاں اور شیلف کی ضرورت ہے. ہم اپنی بساط میں اِس جانب مخیر حضرات کی امداد کے طلب گار تھے. اسی اثناء میں میر جمیل بزنجو اور حاجی نصیراحمد آواران کے دورے پر آئے تھے. انہوں نے ” شہید آدم جان پبلک لائبریری ” کو دورے کے دوران دس لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تو اُن کے ساتھ آپ جناب میر پیرجان نے میر یوسف عزیز مگسی لائبریری تیرتیج کیلئے پانچ لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا تھا. جس سے تیرتیج کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سوشل میڈیا میں آپ کی اِس قوم دوست اور علم دوست اقدام کی تعریف کی گئی. نوجوانوں کی اُمید بندھ گئی اور ہم نے چندے اور امداد کے دوسرے زرائع یک دم مؤخر کر دیئے تھے. کیونکہ آپ کے اعلان کے پیسوں سے لائبریری کی اہم ضرورتیں فی الوقت حل ہونے والی تھیں. اِس لئے در در جاکر لوگوں سے امداد طلب کرنا بھی مناسب عمل نہیں ہاں بحالتِ مجبوری یہ سب وقت کا تقاضہ تھا.

بلوچ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے مہرگڑھ کاروان کے نام لگائے گئے کُتب میلے میں آواران کے نامور اور لوح و قلم سے محبت رکھنے والے حضرات نے دِل کھول کر یوسف عزیز مگسی لائبریری تیرتیج کیلئے کتابیں خرید کر ارسال کیں. جن میں حاجی واحد حسن, حاجی ظفیر زھیر ( سابق صدر آدم حقانی اکیڈمی آواران کولواہ) میر جمیل احمد بزنجو , میر ساجد علی صاحب, میر خالد علی قمبرانی صاحب, اسد عطا حسنی اور دیگر دوست سرفہرست ہیں. جن کی وجہ سے مزید سینکڑوں کتابیں لائبریری کی زینت بنیں اور طالب علموں کی خوشی کا سامان اور مستقبل میں روشنی کے آثار ہیں.

آپ جناب سے اس کھلے خط کے ذریعے یاد دہانی اور التماس ہے اپنی سیاسی ساکھ اور بلوچی قول و زبان کا پاس رکھتے ہوئے اپنے اعلان کردہ رقم کو وعدے کے مطابق یوسف عزیز مگسی لائبریری تیرتیج کے نمائندوں تک پہنچائیں تاکہ نوجوان انتظار کی اذیت سے نکل کر آپ کی امداد سے لائبرری کی بقیہ ضرورتیں عین وقت پر پورا کر سکیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی.

عرض گزار
نمائندگان یوسف عزیز مگسی لائبریری (وانگس) تیرتیج آواران کولواہ


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں