مارگٹ حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک و زخمی کئے۔ بی ایل اے

509

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات بولان اور مچھ کے علاقے مارگٹ میں جعفری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے اسنائپر شوٹر نے پوسٹ پر معمور دشمن اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہلاک ہوگیا، بعدازاں سرمچاروں نے مختلف ہتھیاروں سے دشمن اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزید ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچ گئے جبکہ دشمن فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقے میں لاشوں کو اٹھانے کیلئے پہنچا تھا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے حملے مقصد کے حصول تک دشمن پر شدت کےساتھ جاری رہینگے۔