سردار عطاء اللہ مینگل کی تعلیمات قوم کی رہنمائی کرینگی – بی آر پی

463
Swiss based BRP Chief, Brahmdagh Bugti.

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بزرگ قوم پرست رہنما سردار عطاللہ مینگل کی وفات پر غم و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطاللہ مینگل کی رحلت سے بلوچستان ایک بہادر اور سچے لیڈر سے محروم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار عطاللہ مینگل کی بلوچستان کیلئے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہینگی اور ان کی تعلیمات قوم کے آنے والے نسلوں کی رہنمائی کرینگے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی سردار عطاللہ مینگل کو بلوچ سرزمین کیلئے جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔