بولان : مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

897
File Photo

بلوچستان کے علاقے بولان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فوج پر دوسرا حملہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مارگٹ میں جعفری کے مقام پر مسلح افراد نے فورسز اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق شام کے وقت ہونے والے حملے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کو مذکورہ علاقے میں دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بولان ہی کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک جبکہ کیپٹن اور لیفیٹنٹ زخمی ہوئے تھے۔

مذکورہ بم حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔