بزرگ بلوچ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی مبینہ حملے میں زخمی

388

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے بزرگ سیاست دان اور بی ایس او کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عبدالحئی کو مبینہ طور پر موٹر سائیکل سے کچلنے کی کوشش کرتے ہوئے اس کو زخمی کردیا۔

حملے میں ڈاکٹر عبدالحئی زخمی ہوئے ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں جس سے ان کی صحت پہ کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تاہم حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ناہی اس حوالے سے تاحال پولیس یا دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موقف سامنے آیا ہے۔

عبدالحئی کا شمار بلوچ سیاست میں بزرگ سیاست دانوں میں ہوتا ہے وہ بی ایس او کے پہلے چیئرمین اور بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی کے بھی صدر رہ چکے ہیں۔

وہ بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نامی پارٹی ایک دھڑے کی صدر ہیں۔