کوئٹہ :پنجاپ میں میڈیکل طلباء پر تشدد و پی ایم سی کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ

153

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان میڈیکل کالج کے طلباء و ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پنجاپ حکومت کے جانب سے میڈیکل طلباء پر تشدد و پی ایم سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں اپنے حق کے لیے پر امن احتجاج کرنے والے طلباء اور ڈاکٹرز پر حکومت وقت کی طرف سے ظلم و بربریت کے جو طوفان ڈھائے گئے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں-

این ایل ای PMC کی طرف سے میڈیکل کے بچوں پر بہت بڑا استحصال ہے میڈیکل کالج میں داخلہ کے لئیے طلباء کو بہت زیادہ مشکل مراحل سے گزنا پڑتا ہے میڈکل کالج میں داخلہ کے کے بعد مزید مشکل امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے ہاؤس جاب کے دوران غریب مریضوں کے لئیے خدمت کرنی پڑتی ہے اس کے بعد PMC کا یہ امتحان اپنے ہی اس بنائے ہوئے سسٹم پر چیلنج سے بڑھ کر اور کچھ نہیں جس کا دور دور تک کوئی جواز نہیں بنتا-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ایم سی اپنے اس امتحان کا یورپ سے موازنہ کرتے ہیں لیکن طلباء کو سہولیات نہیں دیتے اگر ہمارے مطالبہ کو نہ مانا گیا تو ہم اس احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے جائینگے –

یاد رہے پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے این ایل سی ٹیسٹ کے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں میڈیکل طلباء احتجاجی مظاہرہ کرہے ہیں مظاہرین نے پی ایم سی کے جانب سے لاگو کردہ ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا ہے –