کوئٹہ: دشت بم حملے میں پاکستان فوج کے 4 اہلکار ہوئے ۔ بی ایل ایف

376

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے کوئٹہ میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے دشت میں دشمن فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار4 اہلکار موقع پرہلاک اور باقی شدیدزخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فوج 14 اگست کی تقریبات میں شرکت کے لیے عوام پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ فلیگ مارچ کر رہی ہے۔ قابض فورسز مقبوضہ بلوچستان بھر میں سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عوام قابض فورسز سے دور رہیں۔ سرمچار کسی بھی وقت انکو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔