پنجگور: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

630

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے پنجگور کے علاقے پروم نوکبند میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت فیصل ولد دوست محمد اور باسط ولد خالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں نوجوان ایران باڈر سے تیل لاکر پنجگور میں فروخت کرتے تھے اور وہ تیل کے کاروبار سے منسلک تھے جنہیں فورسز نے گذشتہ شب حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور لاپتہ ہونے والوں میں اکثریت کی تعداد بلوچ نوجوانوں کی ہے جبکہ وائس فار بلوچ مسنگ انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف پچھلے ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہیں۔