عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بند کر دی

162

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے تمام منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے۔

ادارے کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ دیکھنا ہو گا کہ کس طرح طالبان کا قبضہ ملک کی ترقی کے امکانات پراثر انداز ہو گا، خاص طور پر خواتین کے لیے۔

یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے افغانستان کو ادائیگیاں معطل کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے بھی افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جو امریکہ میں موجود ہیں۔

بی بی سی کو عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغانستان کی امداد کو روک دیا ہے اور اپنی اندرونی پالیسیوں اور طریقہ کار کے مطابق صورتحال کی نگرانی اور جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تازہ صورتحال پر عالمی برادری اور ترقیاتی ادروں سے مکمل رابطے میں ہیں، اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم ایسے منصوبوں اور طریقے کاروں کی تلاش کر رہے ہیں جس سےافغانستان کی حمایت اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھ سکیں –

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے تمام منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے۔

ادارے کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ دیکھنا ہو گا کہ کس طرح طالبان کا قبضہ ملک کی ترقی کے امکانات پراثر انداز ہو گا، خاص طور پر خواتین کے لیے۔

یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے افغانستان کو ادائیگیاں معطل کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے بھی افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جو امریکہ میں موجود ہیں۔