جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کرکٹ کو خیرباد

188

جنوبی افریقہ ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ڈیل اسٹین نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ اس سے قبل اگست 2019 میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔

ڈیل اسٹین نے کیریئر کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ فروری 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

جنوبی افریقہ کے 38سالہ ڈیل اسٹین نے اپنے 18سالہ کیریئر کے دوران 93 ٹیسٹ، 125 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 439، ون ڈے میں 196 اور ٹی ٹوئنٹی میں 64 وکٹیں لے رکھی ہیں۔