ہرنائی اور گردنواح میں فوجی آپریشن

414
فائل فوٹو

ہرنائی کے علاقے شاہرگ می خلی پت اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کی جاری ہے، آپریشن میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ فورسز نے کئی مقامات پہ مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی درجنوں گاڑیاں آپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ فضا میں جنگی ہیلی کاپٹروں کا گشت بھی جاری ہے۔ فورسز نے مختلف مقامات پہ مارٹر گولے فائر کئے ہیں تاہم تاحال جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

مذکورہ علاقے ہر وقت آپریشنوں کی زد میں ہوتے ہیں جہاں سے فورسز نے مختلف اوقات میں مختلف مقامات سے درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ کئی افراد کو دوران آپریشن قتل کیا گیا ہے

حکام نے آج ہونے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کئے ہیں۔