بلوچستان میں عالمی وباء کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کٸیر نے کوئٹہ میں اس متعلق پریس کانفرنس کی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کٸیر عزیز احمد جمالی کا کہنا تھا کہ ضلع کیچ اور کوئٹہ سے اکیس نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں تربت سے 5 اور کوئٹہ سے 11 کیس کورونا وائرس کے مثبت آئے ہیں جن میں ڈیلٹا ویرئینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔
پریس کانفرنس میں موجود ماہر امراض سینہ ڈاکٹر شیرین خان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط نہ برتی گئی تو چوتھی لہر سب سے زیادہ خطرناک ہوگی۔ موجودہ وائرس گلے میں کم وقت اور پھیپھڑوں پر فوری اثر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وائرس کے حملے کے بعد مریض کے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کٸیر کا کہنا تھا کہ چار فیصد شہریوں نے ویکسین لگوائی اور ایک فیصد شہریوں نے ٹیسٹ کرائے ہیں۔ یہ شرح خطرناک حد تک کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی سے وائرس پر قابو پانے کی ضرورت ہے تاکہ انتظامی سختی کی ضرورت پیش نہ آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان سنگل ڈوز ویکسین بھی منگوا رہی ہے تاکہ عوام کو ویکسینیشن میں آسانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی ہے وہ دوسری ڈوز ضرور لگوائیں۔ حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں ویکسین مہیا کردی ہے۔
دریں اثناء تربت میں تاجروں نے کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلانے کا اعلان کا اعلان کیا ہے۔