کوئٹہ : گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد زخمی

299

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم ندا کالونی کے ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے-

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جاری ہے-

یاد رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے کئی اموات رپورٹ ہوچکے ہیں اور گیس سلنڈر غیر معیاری ہونے کی وجہ سے پھٹتے ہیں۔