کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

443

بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں گذشتہ روز ایئر پورٹ روڈ کے قریب پاکستانی فورسز کے پنجاب 41 یونٹ کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کا مقدمہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایئر پورٹ روڈ کے قریب پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ فوج کو اس وقت سرمچاروں نے نشانہ بنایا جب کانوائے عسکری پٹرول پمپ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے چار اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔