بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کروناوائرس کے پیش نظر شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا –
اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی ہدایت پر شہر میں پولیس اور لیویز نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانوں کو بند کرا دیا-
اسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے –
گوادر شہر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ۔
اسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دکاندار حضرات سرکاری ہدایت نامہ کے مطابق دکانیں بند کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
گوادر شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں دکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔