پنجگور: مسلح افراد کا ایف ڈبلیو او پر حملہ

377

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ پنجگور کے علاقے تحصیل پروم میں آج صبح کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ڈمپر گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے کامیاب ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں اس سے قبل تعمیراتی کمپنیوں پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔