پاکستان افغانستان میں مداخلت بند کرے – پی ٹی ایم کا وزیرستان میں جلسہ

432

افغانستان میں طالبان کی جانب سے افغان عوام کی نسل کشی و پاکستان کی افغانستان میں مداخلت و طالبان کی معاونت کے خلاف احتجاجی جلسہ پشتون تحفط مومنٹ کے رہنماء منظور پشتین کی قیادت میں جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز منعقد کیا گیا۔

جلسہ کے حوالے سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشتون رہنماء افراسیاب خٹک نے کہا پی ٹی ایم کے زیر اہتمام آج جنوبی ویزیرستان کے میکین پشتونوں کا ایک بہت بڑا اجتماع جمع ہوا پشتونوں نے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام امن جمہوریہ کے ساتھ وزیراستان کے جانب سے اس یکجہتی کو پاکستان کے کسی بھی میڈیا میں کوئی کوریج نہیں دی گئی۔

پشتون تحفظ موومنٹ نے ایک احتجاجی ریلی نکال کر اسلام آباد کی افغانستان میں مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتون تحفط موومنٹ کے رہنماء منظور پشتین کا کہنا تھا کہ اس جلسے کا سب سے اہم پیغام وزیرستان میں پاکستان کی جنگی پالیسی اور افغانستان میں پاکستان کی منفی مداخلتوں کو روکنا ہے۔

پشتین نے کہا “ہم نے آج یہ واضح کر دیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی منفی مداخلت کو روکنا چاہیے۔” “ڈیورنڈ لائن کے اس طرف افغانستان کی جنگ تباہی مچا رہی ہے پاکستان حکومت و ملٹری افغانستان کے خلاف پشتون سرزمین کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

منظور پشتین کا کہنا تھا کہ اس طرف کے پشتون اپنے سرزمین کو افغان عوام کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے پاکستان کی افغان دشمن پالسی کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے-