قلات : پہلا آل قلات شہدائے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

137

پہلا آل قلات شہدائے فٹبالر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ پولیس کلب بمقابلہ شہید منظور کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

کانٹے دار مقابلے میں دونوں ٹیم بغیر گول کے برابر رہے اور آخر میں میچ کا فیصلہ پلنٹی کک کے ذریعے ہوا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پہ حملہ کیا مگر دونوں ناکام رہے ۔

پلنٹی میں شہید منظور نے میچ کو اپنے نام کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

اس میچ کے مہمان خاص قبائلی رہنما ٹکری عبدالجبار تھے جبکہ دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے داد وصول کئے اورانہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کےلئے پانچ ہزار روپے کا اعلان کردیا۔

دریں اثناء پہلا آل قلات مرحوم چیئرمین نور نبی کھوسہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حسنی بمقابلہ کوئنگ اسٹار کلب اور یونائیٹڈ گرین کلب بمقابلہ چھپر زلمی کے درمیان کھیلا گیا ۔

ان میں پہلا میچ محمد حسنی بمقابلہ کوئنگ اسٹار کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوئنگ اسٹار نے محمد حسنی کلب کو شکست سے دوچار کرکے میچ اپنے نام کرلیا اور دوسرا میچ یونائٹڈ گرین بمقابلہ چھپر زلفی کے درمیان ہوا جس میں یونائٹیڈ گرین نے چھپر زلمی کو شکست سے دوچار کیا۔

پہلے میچ میں محمد حسنی کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئنگ اسٹار کے زبردست بالنگ کی وجہ سے اس کے بلے باز ٹک نہ سکے اور 95 رنز بنائے اور ہدف کو کوئنگ اسٹار کے بلے بازوں نے بغیر وکٹ کے نقصان پہ 8 ویں اوور میں مکمل کیا اور اس میچ کو دس وکٹوں سے جیت کر اپنا نام کرلیا ۔

دوسرا میچ یونائیٹڈ گرین اور چھپر زلمی کے درمیان کھیلا گیا چھپر زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 132 کی ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوگیا اور یونائٹڈ گرین نے ٹارگت کو 7 وکٹوں کے نقصان پہ پورا کیا اس طرح یونائیٹڈ گرین نے 3 وکٹوں سے اس میچ کو اپنے نام کرلیا۔