بلوچستان کا کیمل لائبریری کوہلو پہنچ گیا

548

ڈریم ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے اپنے طرز کے مختلف نوعیت کا کیمل لائبریری دیگر اضلاع کے بعد بلوچستان کے علاقے کوہلو پہنچ گیا جہاں علاقے میں مختلف نصابی اور غیر نصابی کتابیں لوگوں کو پڑھنے کیلئے فراہم کی گئی۔

کیمل لائبریری کے ذریعے ضلع کے مختلف علاقوں  میں بچوں کو پڑھنے کیلئے کتابیں دینے کو ایک منفرد عمل تصور کیا جاتا ہے اور اس کام کو ایک غیر سرکاری تنظیم انجام دے رہی ہے۔

کیمل لائبریری کا افتتاح کرونا وباء کے دنوں میں بلوچستان کے علاقے مند سے شروع ہوئی تھی جب عالمی وباء کے باعث تعلیمی ادارے و لائبریری بند ہوئے تھے۔

ڈریم ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اونٹ لائبریری اور بچوں میں تعلیمی نصاب بانٹنے کے عمل کو تعلیمی حلقوں کی جانب کافی سراہا گیا ملکی و غیر ملکی میڈیا میں بھی اس کے خوب چرچے ہوئے۔

کوہلو کے علاقہ مکین کیمل لائبریری کو بہت پسند کررہے ہیں مکینوں کے مطابق اس عمل سے دور دراز علاقوں میں کتابے پہنچانے سے وہاں کے لوگوں کو کتابیں پڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔

یہ غیر سرکاری تنظیم بلوچستان کے ان علاقوں تک اپنی رسائی ممکن بناتی ہے جہاں لائبریری موجود نہیں، تنظیم رضاکارانہ طور پر یہ عمل سر انجام دے رہی ہے۔

تنظیم کے مطابق ان کے اس کام میں بچوں و بڑوں کے لیے مختلف نوعیت کی کتابیں موجود ہوتی ہے اور اس عمل کو وہ ہر جگہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جہاں کے مقامی کسی تعلیمی ادارے تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔