بلوچستان مون سون بارشیں اور سیلابی ریلیاں، کئی علاقوں میں بجلی غائب

255

مون سون کے آنے والے بارشوں کے سلسلے کے زیر اثر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں، چند علاقوں میں شدید بارش اور ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، لورالائی، کوہلو، باركهان، ڈیرہ بگٹی، پیرکوہ، ركنی، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، سوراب، خاران لسبیلہ، آواران میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔

‏قلات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگئی، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی گھروں سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ قلات کے اکثر نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ ندی نالوں میں تغیانی بھی آچکی ہے۔

سبی کے گاؤں مل چانڈیہ میں سیلابی ریلے نے بند توڑ دیا، بند ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلہ گاؤں کے اندر داخل ہوگیا جس سے کافی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد علاقے کے عوام کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ضلع خضدار میں گذشتہ چند دنوں میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہیں۔ چیف کیسکو نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع خضدار، نال اور وڈھ میں بجلی کو ہرصورت بہتر بنائینگے، بلخصوص دراکھالہ وڈھ فیڈرز کے لائن جو گذشتہ دنوں بارش اور طوفانی ہواوں سے گرے تھے۔ دراکھالہ فیڈر لائن کی بحالی کے لیے آج سے فوری کام شروع کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ادھر ڈیرہ بگٹی میں زمین داروں کے کھیت پانی میں بہہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔