بلوچستان: فائرنگ و دیگر حادثات میں 9 افراد ہلاک، 3 زخمی

408

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و ٹریفک حادثات کے واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں –

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں زمین کی تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم میں فائرنگ کے نتیجے دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تصادم گرلز کالج کے قریب زمین کے تنازعے پر ہوا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں یاسر شاہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعدازاں محمد سلمان مینگل بھی ہلاک ہوگیا۔

دوسرے واقعہ میں حب ساحلی علاقے گڈانی میں کراس پر پکنک منانے والے دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیا جبکہ دوسرے کی لاش نکال لی گئی ہے –

کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں ٹینکر کی ٹکر سے خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

اسی طرح خضدار میں درکھالہ کے مقام پر مین اسٹاپ پر بس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں –

دریں اثناء لورالائی کے علاقے کچ عمقزئی کے قریب گاڑی الٹنے سے دو نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔