بلوچستان: روڈ حادثات میں چار افراد ہلاک، دس زخمی

360

بلوچستان میں روڈ حادثات کا سلسلہ تھم نا سکا، مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک جبکہ خواتین و بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تا کراچی روڈ خضدار کے علاقے وڈھ وہیر کے مقام پر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں –

دوسرا واقعہ قلات بینچہ لیویز چوکی کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار گاڑی کو پیش آیا۔ انتظامیہ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پُل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں –

نوشکی میں کانک کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں –

دریں اثناء خضدار روڈ حادثے میں زہری کا رہائشی نوجوان طالب علم منظور بلوچ جان کی بازی ہار گئے ہیں –