بلوچستان: حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک

117
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مختلف نوعیت کے واقعات بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ، اوتھل اور خضدار میں پیش آئے ہیں۔

دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں خاتون سمیت دو افراد کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی بخاری ٹاؤن نزد محمد حسنی ہوٹل کے قریب ایک گھر میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون اور ایک مرد کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع خضدار میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت علی دوست زہری ولد علی محمد لوٹانی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ مذکورہ شخص رات یکبوزی تلاوان میں سو رہا تھا کہ اس کو سانپ نے ڈس لیا اور 3 گھنٹہ دیر سے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد دی گئی لیکن زہر زیادہ پھیلنے سے وہ بچ نہ سکے۔

دریں اثناء اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے پانچ افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

حادثہ کار گاڑی کی ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔