کوئٹہ :بم پھٹنے سے 3 بچے ہلاک

260

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں دستی بم پھٹنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق جمعرات کی شام خروٹ آباد میں بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ بم پھٹ گیا اور تینوں بچے موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ایدھی ایمبولینس کے ذریعے میتیں بی ایم سی ہسپتال روانہ کردی گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق مذید تفتیش کے لئے ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کردی جائے گی۔

جبکہ نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیے گئے ہیں۔