پیدارک اور گچک حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

387

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز پیر کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک ڈوکی میں فوجی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی کو گچک کے علاقے سولیر میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عام آبادی میں ایک ملٹری آپریشن کے بعد علاقے میں لوٹ مار کر رہے تھے۔ اس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔