بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے گوٹھ لنجا جھکرانی میں خسرہ وباء نے ایک بچی کی جان لے لی –
گوٹھ جھکرانی کے رہائشی غلام علی کی ڈیڑھ سالہ بچی خسرہ وباء کی وجہ سے شدید علالت کے بعد چل بسی۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خسرہ وباء سے ابتک کئی بچے متاثر ہوکر چل بسے ہیں –
گذشتہ ہفتے نصیر آباد کے تحصیل اوستہ محمد میں خسرہ وباء سے دو بچیاں انتقال کرگئی تھی –
بلوچستان میں صحت کی سہولیات نہ ہونے سے خسرہ وباء سے بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے –